ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں یوکرین کے صدر کا ویڈیو پیغام

کیف ٗ ماسکو (قدرت روزنامہ)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں . میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے .

انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں . صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع

کریں گے . دوسری جانب روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی ہے . روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے . انہوںنے کہاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا . روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں . روسی ویر خارجہ کے اس بیان پر یوکرینی صدر کے مشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس بات چیت کرنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہے تو مذاکرات ضرور ہونے چاہیے . یوکرین کے صدر کے مشیر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے غیرجانبدار ہونا بے حد ضروری ہے بصورت دیگر مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے تاہم انھوں نے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں