ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں یوکرین کے صدر کا ویڈیو پیغام

کیف ٗ ماسکو (قدرت روزنامہ)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔صدر زیلنسکی نے کیف میں اپنے ہاتھ سے بنائی ویڈیو جاری کر دی اور کہا وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع

کریں گے۔دوسری جانب روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی ہے ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔روسی ویر خارجہ کے اس بیان پر یوکرینی صدر کے مشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس بات چیت کرنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہے تو مذاکرات ضرور ہونے چاہیے۔یوکرین کے صدر کے مشیر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے غیرجانبدار ہونا بے حد ضروری ہے بصورت دیگر مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے تاہم انھوں نے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران نے تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر کام شروع کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کی راہ میں حائل…

41 mins ago

لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے دوست کے ہاتھوں قتل

لاہور(قدرت روزنامہ) ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کی…

51 mins ago

پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک…

53 mins ago

پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کو پی…

1 hour ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے…

2 hours ago

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

3 hours ago