عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو روکنا اولین ترجیح ہے،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو روکنا اولین ترجیح ہے، ترقی پذیر ممالک بڑھتی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی ہیں، گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں حالیہ دورہ روس اور پاک روس تعلقات پرہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور عالمی سطح پر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی ہیں، گیس کی قیمت میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو روکنا اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔ ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔

Recent Posts

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

14 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

23 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

32 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

40 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

53 mins ago

کسان کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک کتنے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسان خوشحال تو پنجاب خوشحال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عزم…

1 hour ago