یوکرین پر حملہ،روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی

کیف ٗ واشنگٹن (قدرت روزنامہ)یوکرین پر حملے کے بعد روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی۔گزشتہ دنوں روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک نے روسی اداروں پر مالی پابندیاں لگانا شروع کردیں اور اب کھیل پر بھی جنگ کے کالے بادل چھانے لگے ۔ رپورٹس کے مطابق دی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) چمپئن شپ 2021ـ22 کا فائنل رواں سال روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونا تھا تاہم اب اس کی میزبانی روس سے واپس لے لی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق یوئیفا کے

فائنل کی میزبانی اب روس کے بجائے فرانس کرے گا اور فائنل میچ 28 مئی کو پیرس میں ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ یورپ کی سکیورٹی صورتحال کے باعث کیا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوکرین اور روس کی قومی فٹبال ٹیمیں اور کلبز اپنے میچز کسی نیوٹرل مقام پر کھیل سکتی ہیں۔دوسری جانب امریکا نے یوکرین پر حملے کے ردعمل کے طور پر روس کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے روس کی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ 30 سے زائد بحری جہاز رکھنے والی شپنگ کمپنی جو مختلف ممالک کو ایل این جی، آئل اور گیس سپلائی کرتی ہے اس پر یہ پابندیاں کس طرح سے اور کس حد تک اثر انداز ہوں گی۔

Recent Posts

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار…

10 mins ago

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

21 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

25 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

29 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

33 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

35 mins ago