تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہونے کا دعویٰ
کاواگڑھ فارمیشن میں 4727میٹر تک ڈرلنگ کی گئی ہے . تیل و گیس کے ان ذخائر کی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی . دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں . اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاں سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا . انہوں نے کہاکہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے، س بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے . انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا، ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی . . .