تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے خیبرپختونخوا میں ولی بلاک کاوا گڑھ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ولی بلاک سے 11.8ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 945بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا ہے، ولی بلاک کا لائسنس مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کو جاری کیا گیا ہے اور ولی 1ویل ایف آر لکی میں واقع ہیاور یہاں سے پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کاواگڑھ فارمیشن میں 4727میٹر تک ڈرلنگ

کی گئی ہے۔ تیل و گیس کے ان ذخائر کی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاں سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے، س بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا، ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

7 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

21 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

34 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

46 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

58 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago