عمران نیازی کسی پرالزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکو کرپشن تمہارے گھر میں ہو رہی ہے،شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کسی پرالزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکو کرپشن تمھارے گھر میں ہو رہی ہے . مہنگائی نے عوام کاجینا مشکل کردیا ہے،، تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ پاکستانیوں کی خواہش ہے،،مجھے 2018 میں صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، تین سال ہمارے ایم پی اے اور ساتھیوں کو پابند سلاسل رکھا جنہیں عدالت نے کچھ دن قبل باعزت بری کردیا .

لاہورمیں احتساب عدالت سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں الزم لگایا گیا

کہ اربوں، کھربوں کا نقصان کیا جبکہ صاف پانی کے 118 فلٹریشن پلانٹ کو 1 ارب 14 کروڑ سے 98 کروڑ پر لائے، پپرا رولز کی خلاف ورزی کا جرم مانتا ہوں، لیکن یہ جرم قومی خزانے کی بچت کے لیے کیا، میں نے اورنج لائن ٹرین میں بھی سب سے کم بولی لگوانے والے سے بھی 70 ارب مزید کم کروائے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونیپر معشیت کی بہتری کیسوال پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری پارٹی اورقائد جو حکم دینگے میں وہی کرونگا .

. .

متعلقہ خبریں