عمران نیازی کسی پرالزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکو کرپشن تمہارے گھر میں ہو رہی ہے،شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کسی پرالزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکو کرپشن تمھارے گھر میں ہو رہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کاجینا مشکل کردیا ہے،، تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ پاکستانیوں کی خواہش ہے،،مجھے 2018 میں صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، تین سال ہمارے ایم پی اے اور ساتھیوں کو پابند سلاسل رکھا جنہیں عدالت نے کچھ دن قبل باعزت بری کردیا۔ لاہورمیں احتساب عدالت سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں الزم لگایا گیا

کہ اربوں، کھربوں کا نقصان کیا جبکہ صاف پانی کے 118 فلٹریشن پلانٹ کو 1 ارب 14 کروڑ سے 98 کروڑ پر لائے، پپرا رولز کی خلاف ورزی کا جرم مانتا ہوں، لیکن یہ جرم قومی خزانے کی بچت کے لیے کیا، میں نے اورنج لائن ٹرین میں بھی سب سے کم بولی لگوانے والے سے بھی 70 ارب مزید کم کروائے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونیپر معشیت کی بہتری کیسوال پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری پارٹی اورقائد جو حکم دینگے میں وہی کرونگا۔

Recent Posts

15 سال سے عدالت میں کام کرنیوالا جعلی ریڈر گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) 15 سال سےمختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والے جعلی اہلکار…

3 mins ago

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

15 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

18 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

22 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

26 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

28 mins ago