ایک ہی اسمارٹ فون پر دو مختلف پروفائل بنانے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینڈروئیڈ فون نے سہولتوں کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے، لیکن اس ذاتی اور کام کی پروفائل کو الگ الگ کرنا بہت مشکل ہے . بہت سے استعمال کنندگان اب اس مقصد کے لیے دو فون ساتھ رکھتےہیں .


لیکن گوگل میں صارفین کی اس مشکل کا بہت آسان حل موجود ہے . جس کی مدد سے آپ ایک ہی اینڈروئیڈ فون پر ورک اور پرسنل پروفائل کو علحیدہ کرسکتےہیں . ایک بار پروفائل ترتیب دینے کے بعدآپ ایک ہی فون پر دونوں کام سرانجام دے سکیں گے . یہ ایپ آپ کی ایپس کے لیے دو الگ الگ سیکشن بنا دیتی ہے .
اینڈروئیڈ فون پر دو پرفائل بنانے کا طریقہ کار؛
1 . گوگل پلے اسٹور پر جائیں
2 . سرچ بار میں ’ گوگل ایپس ڈیوائس پالیسی‘ لکھ کر مذکورہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں( یہ ایپ ایڈمنسٹریٹر کو ڈیوائس کو مینیج کرنے اور سیٹنگز کو کنٹرول کرنے کااہل بناتی ہے)
3 . ایک بار ایپ انسٹال ہونے کے بعد سائن ان کرنے کے لیے اپنا آفیشل ای میل ایڈریس استعمال کریں
4 . اس مرحلے میں آپ کو اپنے فون کی اسکرین پر دو الگ الگ سیکشنز نظر آئیں گے


5 . اسکرین پر دکھائی دینے والے سیکشنز ’پرسنل‘ اور ’ورک‘ دونوں کے لحاظ سے اپنی مطوبہ ایپلی کیشز کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں .
چند منٹ میں سر انجام پانے والے اس کام سے آپ ایک ہی فون پر اپنے پرسنل اور دفتری کام کو بنا کسی الجھن سر انجام دے سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں