مومنہ مستحسن اور اُشنا شاہ کا روس یوکرین تنازع پر اظہارِ افسوس

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اُشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ تقریباً نصف دہائی تک، ان کے خاندان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو اپنا گھر کہا‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے‘۔

گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تمام انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

آخر میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ’ جنگ کسی چیز کا جواب نہیں ہے‘۔

جبکہ اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کے لیے دعا کررہی ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ اس سے پہلے کہ کوئی اُن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ اُنہیں کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کے لیے بھی بہت دکھی ہیں اور اُن سب کے لیےہمیشہ ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں‘۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

4 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

11 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

20 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

34 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

40 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

52 mins ago