(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ادھا شرما کو سوشل میڈیا پر بھارتی لیجنڈ موسیقار بپی لہری کی بے عزتی پر مبنی پوسٹ بہت بھاری پڑگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ اداکارہ ادھا شرما نے سوشل میڈیا صارفین کے شدید ردعمل پر بپی لہری سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور اعتراف کیا کہ یہ درست وقت نہیں تھا۔
بپی لہری نے مجھ سے صحتیابی کے بعد ’بمبئی سے آیا میرا دوست‘ سنانے کا وعدہ کیا تھا، ڈاکٹر
ہوا کچھ یوں کہ ادھا شرما نے بپی لہری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ہی نے ’سونے سے بنے زیورات‘ زیب تن کر رکھے ہیں اور اس کا کیپشن تھا ’کس نے اچھے سے پہنا ہے؟‘
فیس بک پر یہ پوسٹ بپی لہری کی موت کے چند دن بعد سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین تیش میں آگئے اور انہوں نے اسے بدتمیزی پر مبنی قراردیا۔
اداکارہ کی ٹرولنگ کے دوران کئی تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے، جن میں سے ایک نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف 5 سکینڈ کی شہرت کےلیے خود کا موازنہ لیجنڈ سے مت کریں۔
ایک سوشل میڈیا صارفین نے ادھا شرما کی پوسٹ اور کیپشن کو بہت بڑی بے عزتی قرار دیا۔
ایک نے اداکارہ پر طنز و تنقید کے وار کیے اور کہا کہ دوسروں سے موازنہ کرنا الگ بات ہے، پر کسی کے مرنے کے بعد ایسا کرنا درست نہیں، معذرت میں تو صرف آپ کی فلموں کی کوڑا سمجھتا تھا لیکن آپ تو خود بڑا کچرا ہیں۔
ادھا شرما کو اسی نوعیت کا ردعمل سامنے آنے پر اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی اور ساتھ وضاحتی بیان بھی جاری کرنا پڑا۔
انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پوسٹ کا وقت درست نہیں تھا، اب اسے ڈیلیٹ کردیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ پوسٹ بپی لہری کی موت کے بعد بنائی گئی، دراصل یہ پوسٹ 2 سال قبل یعنی 28 مارچ 2020ء میں انسٹا گرام پر لگائی گئی تھی۔
ادھا شرما نے موقف اختیار کیا کہ فیس بک پر یہ پوسٹ 1 ماہ قبل شیڈول کی گئی جبکہ اتفاقی طور پر اسی دورانیے میں بپی لہری کی موت واقع ہوگئی۔
یاد رہے کہ پوسٹ 24 فروری کو سامنے آئی جبکہ اسے 25 فروری کو ڈیلیٹ کردیا گیاجبکہ بپی لہری 15 فروری کو ممبئی کے اسپتال میں چل بسے تھے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…