آج پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ ہوا، آفریدی کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ بہت بہترین ہوا۔۔پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دینے کے بعد دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز کی جیت پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنا آخری پی ایس ایل کھیلنے والے شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج میں نے پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ دیکھا۔ لاہور قلندرز اس جیت کی حقدار تھی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایونٹ میں شاہین نے اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا۔سابق کپتان نے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ڈنر کی تصاویر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی اپنے دوست سعد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago