‘روس کو کوئی نہیں روک سکتا’، بابا وانگا کی ایک اور پیش گوئی سچ

(قدرت روزنامہ)بلغاریہ کی معروف زمانہ نجومی خاتون بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ روس کو کوئی نہیں روک سکتا وہ دنیا پر حکمرانی کرے گا اور ہر پیش گوئی کی طرح یہ بھی سچ ثابت ہوئی۔

انسان عام طور پر مستقبل کے بارے میں متجسس ہوتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہو کہ آگے کیا ہوگا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کریں جنہوں نے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کیا، ایسے میں بلغاریہ کی نجومی خاتون بابا وانگا کی روس سے متعلق ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔

نجومی خاتون بابا وانگا 26 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن ان کی پیشن گوئیاں آج تک قائم ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ جیسے بڑے واقعات کی پیشن گوئی کی تھیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کے 44ویں صدر افریقی نژاد امریکی ہوں گے۔

85 سال کی عمر میں مرنے والی بابا وانگا نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مصنف کو بتایا تھا کہ یورپ کے ‘بنجر زمین’ بننے کے بعد روس دنیا پر حکمرانی کرگے گا۔

سب پگھل جائیں گے جیسے برف صرف ایک ہی باقی رہ جائے گا، روس کو کوئی نہیں روک سکتا، اس کے ذریعہ سب کو راستے سے ہٹا دیا جائے گا، ان کی یہ پیش گوئی آج روس اور یوکرین تنازع پر سچ ثابت ہوئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ 1911 میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے 12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی اور اسی وقت سے ان کے مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت کا آغاز ہوا۔

جب وہ 1996 میں مرگئیں تو انہوں نے کچھ پیش گوئیاں چھوڑ دیں جو آج تک سچ ثابت ہورہی ہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

15 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

59 mins ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago

مردان میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ،17افراد زخمی

مردان (قدرت روزنامہ)مردان میں شنکر کے علاقہ یحیا جدید میں گیس سلنڈر کی دکان میں…

1 hour ago