(قدرت روزنامہ)کراچی کی انسداد دہشت گری کی عدات نے عدم پیشی پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےعلاج معالجے سے متعلق کیس میں اے ٹی سی نے وسیم اختر کو گرفتار کر کے 12 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے :
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں سرکاری ملازمت دینے کی آڑ میں مبینہ فراڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ملزم عبدالکریم اور عبدالرزاق کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کردی۔
مدعی مقدمہ نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ملزم نے ہمیں سرکاری نوکری دینے کیلئے ساڑھے 21 لاکھ روپے لیے ہیں۔ ملزم نے ہمیں ایک جعلی آرڈر بنا کر دیا تھا۔
مدعی مقدمہ نے مؤقف پیش کیا کہ جب جوائننگ کرنے گئے تو پتا چلا آرڈر جعلی یے۔ پیسے واپس مانگے تو ملزم دھمکیاں دینے لگا۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈی سی کورنگی آفس میں سرکاری ملازم ہے۔
واقعے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…