بصارت کا دھوکہ ہے یا حقیقت، چند ایسی تصاویر جو آپ کو حیران کردے

(قدرت روزنامہ)یوں تو دور جدید کی سب اہم ایجاد کمپیوٹرہے لیکن اس کے ساتھ موبائل بھی اسی ضمن میں کسی سے کم نہیں، یہ ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کی بدولت روزمرہ زندگی میں ہونے والے کئی واقعات کی تصایرمختصر وقت میں دنیا بھرمقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں .

ان میں اکثر ایسی تصاویرہوتی ہیں جوغیرارادی طورلی جاتی ہےتاہم جب انہیں دیکھا جاتا ہے تو عقل دنگ رہ جاتی ہے یہ کس طرح ممکن ہے .

لیکن غور کرنے پر اس کی حقیقت سامنے آتی ہے .

اسی طرح یہاں پر چند ایسی بصارت کو دھوکہ دینے والی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے .

برف ہے یا کتے کی شکل

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک ٹب میں برف کے چھوٹ چھوٹے ٹکڑے موجود ہیں جس پر کسی نے آنکھیں اور ناک بنادی ہے جو کتے کی شکل ظاہر کررہی ہیں .

چاکلیٹ سے بنی انگلیاں

اگرآپ کی نظرپہلی باراس تصویرپر پڑتی ہے توآپ ایک لمحہ کے لئے ضروررک جائیں گے کہ واقعی یہ چاکلیٹی انگیاں ہیں، اس تصویر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہاتھ اورچاکلیٹ کارنگ ایک دوسرے سے اتنی مماثلت رکھ رہا ہے کہ ہاتھ پر رکھی ہوئی یہ چاکلیٹ انگلیوں کی طرح دکھائی دے رہی ہیں .

بیگ

اس تصویرکو پہلی نظر میں دیکھنے پر محسوس یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی دکان پر کھڑا ہے جس نے کمر پر سیاہ رنگ بیگ لٹکایا ہوا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ اس شخص نے بیگ کی تصویر کی شرٹ پہنی ہوئی ہے جو دھوکے میں بیگ لگ رہا ہے .

بازو یا پھر پیر

اس تصویر کو دیکھنے والے یقیناً دھوکہ کھا جائیں گے اور ان کے یہ جاننا قدرے مشکل ہوگا کہ یہ ہاتھ ہے یا پیر؟

اگر آپ غور سے دیکھے گے تو خاتون کا بازوبھی اس تصویر میں دکھائی دے گا جو آپ کو پہلی مرتبی دیکھنے پر نظر نہیں آرہا تھا .

کیا یہ دنیا کا سب لمبا کتا ہے؟

ذرا اس تصویر کو دیکھیں؟ اس میں آپ کو چند کتے برف میں کھلتے ہوئے نظر آرہے ہوں گے . لیکن ان سب کے درمیان ایک کتا حیرت انگیزطورپر بہت لمبا دکھائی دے رہا ہے، تو آپ کو اس تصویر کی حقیقت بتاتے ہیں کہ یہ کتا لمبا نہیں ہے بلکہ اس کا پینوراماشاٹ بنایا گیا ہے جس کی وجہ یہ اتنا لمبا نظر آرہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں