(قدرت روزنامہ)یوکرین کے صدر نے روس کے حملے کے بعد نیا ویڈیوپیغام جاری کردیا ، یوکرینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین صدر کیساتھ یوکرین کے وزیراعظم اور دیگر کچھ لوگ بھی موجود ہیں ۔یوکرین کے صدرزیلنسکی ایوان صدر کی عمارت کے باہر کھڑے ہوکر یورپی یونین کوکہہ رہے ہیں کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ہم سب یہاں ہیں، ہماری فوج یہاں ہے،ہمارے شہری یہاں ہیں۔ ہم سب یہاں اپنی آزادی، اپنے ملک کا دفاع کر یں گے ، اورہم اسی طرح ڈٹے رہیں گے ۔
انہوں نے صبح کے وقت اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس سے قبل اپنے ایک خطاب میں یوکرینی صدر کا کہناتھا ہماری اطلاع کے مطابق دشمن نے مجھے اپنا پہلا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ میرا خاندان دوسرا ہدف ہے۔ وہ سربراہ کو نشانہ بنا کر یوکرین کو سیاسی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ امریکی حکام نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو پکڑے یا مارے جانے سے بچانے کے لیے کیئف سے نکلنے میں مدد دینے لیے تیار ہے، تاہم ابھی تک صدر انکار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…