کم عمر بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالے باپ کیخلاف عدالتی فیصلہ سناد یا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کم عمر سگی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف عدالتی فیصلہ سنادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت نے سفاک سگے باپ طارق حبیب کو 10سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی اور 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید6ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے بیٹی جیسا خونی رشتہ پامال کیا،وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس نے مجرم کو عدالت سے جیل بھیج دیا۔

تفتیشی ٹیم نے میڈیکل رپورٹ، ڈی این اے رپورٹ پیش کی جن میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔ تھانہ سٹی میں واقعے کا مقدمہ والدہ زہرہ نے درج کرایا تھا۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

6 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago