ریاض(قدرت روزنامہ)ڈھائی سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد حرام مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سات سال کی عمر کے بچوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا .
ٹویٹرپر وزارت حج اور عمرہ کے ذریعے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اگر سات سال سے زاید عمر کے بچوں نے توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسی نیٹڈ ہیں توانہیں حرمین
شریفین میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے . قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت صحت نے حال ہی میں صحتی اور توکلناایپلی کیشنز کے ذریعے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک 5 سے 11 سال کی عمر کے افراد کے لیے دستیاب کرائی ہے . سعودی وزارت صحت نے قبل ازیں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین سے بچا کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا . کیونکہ یہ ویکسین بڑی تعداد میں بچوں کے لیے محفوظ قرار دی گئی تھی .
. .