سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

ریاض(قدرت روزنامہ)ڈھائی سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد حرام مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سات سال کی عمر کے بچوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ ٹویٹرپر وزارت حج اور عمرہ کے ذریعے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اگر سات سال سے زاید عمر کے بچوں نے توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسی نیٹڈ ہیں توانہیں حرمین

شریفین میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت صحت نے حال ہی میں صحتی اور توکلناایپلی کیشنز کے ذریعے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک 5 سے 11 سال کی عمر کے افراد کے لیے دستیاب کرائی ہے۔سعودی وزارت صحت نے قبل ازیں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین سے بچا کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا۔ کیونکہ یہ ویکسین بڑی تعداد میں بچوں کے لیے محفوظ قرار دی گئی تھی۔

Recent Posts

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

10 mins ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

12 mins ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

17 mins ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

24 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

32 mins ago

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

2 hours ago