’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ 2022 گزشتہ سال کی طرح شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سال ہوگا۔ یہاں تک کہ 2022 کے پہلے دو ماہ میں کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے شادی کی خوشخبری سنائی۔


انہی شوبز شخصیات میں اداکارہ مہر بانو بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز مشہور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ منگنی کرکے اُنہیں اپنے مستقبل کی شریک حیات کے طور پر چُنا ہے۔
مہر بانو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر پینٹ سوٹ میں نظر آئے۔


وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد دن کی روشنی میں کیا گیا جبکہ تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ تقریب صرف اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی کیونکہ اس موقع پر صرف اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کو دیکھا گیا تھا۔


واضح رہے کہ مہر بانو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل ’داغ‘ سے کیا اور اس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے پاکستانی فلم ’موٹر سائیکل‘ میں بھی شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں کے دل جیتے۔سال 2019 میں مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکارہ عائزہ خان کی دوست کا کردار ادا کرکے اپنا نام روشن کیا۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

7 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

28 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

33 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

39 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

46 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

50 mins ago