(قدرت روزنامہ)تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔
کورونا: NCOC کا سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ
کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔
سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ شعبوں میں رعایتوں کے ساتھ مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 8 اگست تک ہو گا۔
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…