صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

(قدرت روزنامہ)صحافی اطہر متین قتل کیس کے ایک مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو سندھ بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملزم اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اطہر متین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کراچی پولیس چیف آفس کے باہر مظاہرہ

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب صوبۂ سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کے الزام میں اس سے قبل بھی کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے…

1 hour ago

پانچ آئی پی پیز نے بارش کے پہلے قطرے کی مانند عوامی ریلیف کا آغاز کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز…

2 hours ago

شادی کے بعد شوہر نے کام سے روکا، سعدیہ امام کا ایک دہائی بعد اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال…

2 hours ago

سنجے دت نے دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی…

2 hours ago

ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت

لاہور (قدرت روزنامہ)مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی اداکارہ ریما خان سے…

3 hours ago

فیکٹ چیک: بیرسٹر سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن فرضی قرار

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا…

3 hours ago