چیئرمین سینیٹ چوہدری برادران سے ملنے پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مسلم لیگ ق کے سربراہان، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور مارچ کے حوالے سے بھی چوہدری برادارن سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگو ہو گی۔

Recent Posts

آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی کی 27ماہ بعد سماعت ہوئی جلد بازی کا الزام غلط ہے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے…

1 hour ago

پانچ آئی پی پیز نے بارش کے پہلے قطرے کی مانند عوامی ریلیف کا آغاز کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز…

2 hours ago

شادی کے بعد شوہر نے کام سے روکا، سعدیہ امام کا ایک دہائی بعد اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال…

2 hours ago

سنجے دت نے دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی…

2 hours ago

ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت

لاہور (قدرت روزنامہ)مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی اداکارہ ریما خان سے…

3 hours ago

فیکٹ چیک: بیرسٹر سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن فرضی قرار

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا…

3 hours ago