میٹا اور ٹوئٹر نے روس پر پابندی لگادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیس بک نے روسی سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم سے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی . میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روسی سرکاری میڈیا پر دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگار ہے ہیں .


دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روس، یوکرین میں عارضی طورپر ایڈورٹائزنگ روک رہے ہیں .
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے، جنگ ناصرف یوکرین کے شہروں میں جاری ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زور و شور سے اس پر بات چیت کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں