عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: سیدہ طوبیٰ انور

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے اُن کی شادی ختم ہوچکی ہے۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی سیدہ طوبیٰ انور سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے، اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے بطورِ پاکستانی شہری اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ طلاق معزز عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور قانون کی عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ میں اسلامی اسکالرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے اگر شادی اب کام نہیں کر رہی ہے، خراب شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت حسین نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی اور سیدہ طوبیٰ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟
اس سوال کے جواب عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ نہیں! ہماری شادی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ طوبیٰ نے مجھ سے خلع مانگی ہے جس کے لیے دونوں فریقین رضامندی ہونا ضروری ہے لیکن عدالت گیا ہی نہیں۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ شرعی خلع نہیں کہلائے گی اور اگر طوبیٰ نے دوسری شادی کی تو وہ اُن کی ناجائز شادی کہلائے گی کیونکہ میں نے اُنہیں طلاق نہیں دی ہے۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

17 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

22 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

35 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

35 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

46 mins ago