خدا اسی قسمت سب کو دے!!!کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر جب اللہ کے گھر گئے تو انہیں کیسا خوبصورت تحفہ ملا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین گزشتہ برس 5 اپريل کو شادی کے بندھن میں بندھے۔مختصر انٹرٹینمنٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک سے شہرت پانے والے میاں بیوی ٹک ٹاکرز اِن دنوں عمرہ ادائیگی کے لیے سعوی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں وہ اپنے ویلاگ کے ذریعے چاہنے والوں کو وہاں کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ذوالقرنین سکندر عمرہ ویلاگ کا آغاز کرتے ہیں۔ اپنی ویڈیو میں وہ وہاں کی موجودہ شرائط و ضوابط اور مختلف چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ذوالقرنین بتاتے ہیں کہ انہیں ہوٹل میں ایک ایسا کمرہ فراہم کیا گیا ہے جہاں سے کعبہ کا دلکش منظر دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمرہ بکنگ تیزی سے جاری ہے۔

ٹک ٹاکر بتاتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ایسے ہوٹل کی بکنگ کراتے ہیں جہاں سے انہیں کعبہ کا منظر واضح دکھائی دے اور نماز کی ادائیگی بھی وہیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دو دن بعد کعبہ ویو (Kaaba View) والے کمرے کی بکنگ ملی ہے۔ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بتایا کہ ہم مالدیپ گئے، ترکی گئے، برطانیہ گئے تو وہاں پاکستانی کرنسی لینا قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈالر، یورو یا پاؤنڈز مانگتے تھے لیکن پاکستانی کرنسی قبول نہیں کر سکتے تھے۔ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور ان کی اہلیہ کنول آفتاب حرمین نماز ادا کرنے کے لیے داخل ہوتے ہیں۔

ویلاگ میں وہ بتاتے ہیں کہ کووڈ کی وجہ سے صرف سیکنڈ فلور پر اور چھت پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔آخر میں دونوں مشہور ٹک ٹاکرز نے ایک خوبصورت تحفہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا۔ تحفہ ان کے پاس غلاف کعبہ کا ٹکڑا تھا جس پر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمیں مل پائے گا۔خیال رہے کہ کنول آفتاب کو پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد فالوورز والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاکر بننے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

16 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

32 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

44 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

59 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago