مرد موٹے کیوں ہوتے ہیں اور موٹاپے میں سب سے پہلے پیٹ ہی کیوں باہر نکلتا ہے ؟ وجہ ایسی کہ جان شادی شدہ مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جب مردوں کا جسمانی وزن بڑھتا ہے تو سب سے پہلے توند کیوں باہر نکل آتی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ مردوں کا جسم جب چربی کو ذخیرہ کرنے لگتا ہے تو اس کے لیے جو مقام مخصوص ہے وہ پیٹ کا وہ حصہ ہے جسے ہم توند کہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ وہ جسم کا صندوق ہے جہاں وہ اپنا اضافی سامان رکھتا ہے. یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا.کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جب مرد بہت زیادہ کھاتے ہیں اور ورزش سے دوری اختیار کرلیتے ہیں تو توند میں چربی کا ذخیرہ کرنے والے مقام پر جگہ کی تنگی ہوجاتی ہے اور وہ پھول جاتی ہے.تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جب مردوں کی توند پوری طرح نکل آتی ہے تو جسم کسی اور جگہ چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہےجو کہ صحت کے لیے انتہائی تباہ کن ہوتا ہے.

تحقیق کے مطابق ایسا ہونے پر جسم جگر، لبلبے اور مسلز میں چربی کو جمع کرنے لگتا ہے اور پھر ذیابیطس ٹائپ ٹو، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور امراض قلب جیسے مسائل ابھر کر سامنے آتے ہیں. مردوں کے مقابلے میں خواتین میں جنیاتی طور پر چربی زیادہ ذخیرہ کرنے کیصلاحیت ہوتی ہے لہذا ان کی توند نکلنے کا امکان کم ہوتا ہے. محققین نے مزید بتایا کہ جینز اور طرز زندگی بھی توند نکلنے کے امکانات کو بڑھاتے ہیں، مثال کے طور پر چینی عوام عام طور پر دبلے پتلے ہوتے ہیں مگر پھر بھی 12 فیصد افراد توند کا شکار ہوجاتے ہیں. محققین نے بتایا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ جب لوگ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں تو سب سے پہلے توند سے ہی چربی گھلتی ہے جو جسمانی وزن میں کمی لاتی ہے.

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago