شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شعبان کے چاند کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شعبان کا چاند تین مارچ 29 رجب کو نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں، شعبان 1443ھ کا چاند 4 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح یکم شعبان 5 مارچ بروز ہفتہ ہو گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم تاحال شہر

میں موجودہے۔ جو لاہور میں بارشوں کا باعث بنے گا محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی موسم میں سردی کے احساس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جس کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

2 hours ago