حارث روف نے دنیائے کرکٹ کا تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی

کراچی (قدرت روزنامہ) حارث روف نے موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی، لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا . تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا .


لاہور قلندرز کے پیسر کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں 154.7 کلومیٹر فی گھنٹا یا 96.13 میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کروائی جو پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی گئی تیز ترین گیند ہے .

اس سے قبل حارث رئوف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہی نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں 153.8 کلومیٹر فی گھنٹا یا 95.57 میل فی گھنٹا کی رفتا سے گیند کروائی تھی جو پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی گئی تیز ترین گیند تھی .

اس سے قبل حارث روف نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران 152.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی . حارث روف نے اسی سیزن میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 149.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کروا چکے ہیں .

واضح رہے کہ حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی شاندار گیند بازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے ایلیمنٹیر 2 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں