حارث روف نے دنیائے کرکٹ کا تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی

کراچی (قدرت روزنامہ) حارث روف نے موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی، لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لاہور قلندرز کے پیسر کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں 154.7 کلومیٹر فی گھنٹا یا 96.13 میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کروائی جو پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی گئی تیز ترین گیند ہے۔

اس سے قبل حارث رئوف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہی نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں 153.8 کلومیٹر فی گھنٹا یا 95.57 میل فی گھنٹا کی رفتا سے گیند کروائی تھی جو پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی گئی تیز ترین گیند تھی۔

اس سے قبل حارث روف نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران 152.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی ۔ حارث روف نے اسی سیزن میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں 149.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کروا چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی شاندار گیند بازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے ایلیمنٹیر 2 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago