اپوزیشن یاد رکھے، عمران خان دوبارہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن یاد رکھے، عمران خان دوبارہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے، زرداری صاحب، پی ٹی آئی آپ کے پیچھے سندھ میں آرہی ہے، سردیوں میں ہمیشہ نئی نئی بیماریاں آتی ہیں، سردیوں میں پی ڈی ایم کی بیماری آتی ہے پھر سردیوں کے بعد بغیر نقصان پہنچائے چلی جاتی ہے، ان کے پاس چوری بچانے کیلئے کوئی آپشن نہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تین نئے بڑے اسپتال بن رہے ہیں، صحت کے نظام میں تبدیلی آرہی ہے، مارگلہ ایونیو پر اس وقت تیزی سے کام جاری ہے، اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، قومیں سڑکوں، پلوں سے نہیں نظریے سے بنتی ہیں، ماضی میں ایسے حکمران آئے جنہوں نے قوم کا نہیں اپنی ذات کا سوچا۔

اسد عمر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کس طریقے سے لیڈروں نے ملک کو بیچا، اقتدار سنبھالا تو ملک میں معاشی بحران تھا، نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں ہے، ساڑھے تین سال سے ایک نیا پاکستان نظر آرہا ہے، اس وقت پاکستان کی عزت ہو رہی ہے، جب نئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نہ میں ہوتا ہے، تمام ممالک اس وقت پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اب کسی کے سامنے اپنا سر جھکانے کو تیار نہیں، عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں، سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آجاتی ہے، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیوں کے بعد آپ کو اس بیماری سے تکلیف نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ شہباز شریف اور زرداری سمیت ان کی اولادیں یہاں بیمارہوئی ہوں، ان کی دولت بھی باہر ہے اور یہ دیکھتے بھی ملک سے باہر ہی ہیں، ملک میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عمران خان صحت کارڈ لا چکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ان کے پاس اپنی چوری کی جائیداد کو بچانے کیلئے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ 18اگست 2023 تک عمران خان اس ملک کے وزیراعظم رہیں گے، 2023 کے انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے، اپوزیشن یاد رکھے، عمران خان دوبارہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے،زرداری صاحب سن لو، تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ بھی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں بڑے مشکل وقت دیکھے، ماسکو سے واپسی پر وزیراعظم نے فوری معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا، جب بھارت نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو وزیراعظم نے بہادری سے فیصلے کیے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago