یوکرین کا مذاکرات سے انکار، روس کا پھر پوری قوت سے حملے شروع کرنے کا اعلان

نیویارک، ماسکو(قدرت روزنامہ) یوکرین کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرنے پر روس نے دوبارہ فوجی کارروائی پوری قوت کے ساتھ شروع کر دی ہے، روسی صدارتی محل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرکے تنازع کو طول دیا ہے جس کے بعد روسی فوج نے اپنی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این سی ایچ آر)کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یوکرین سے 50 ہزار سے زائد افراد ہمسائیہ ممالک

کی طرف ہجرت کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ شہری بے گھر ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد دو دن سے بھی کم وقت میں ہزاروں افراد یوکرین سے نکل چکے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ہی ایک لاکھ افراد ملک کے اندر بے گھر ہوگئے تھے اور جمعہ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمسایہ ممالک کی طرف رخ کر رہی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں سے کم وقت میں 50 ہزار سے زائد یوکرینی شہری اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر افراد پولینڈ اور مولڈووا گئے ہیں اور کئی افراد اپنی سرحدوں کی طرف جا رہے ہیں۔یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک اور لوگوں کا تہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں اور مہاجرین کا استقبال کر رہے ہیں۔مولڈووا کے صدر مائیا سینڈو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین سے آنے والے لوگوں کو مالڈووا کی سرحد بحفاظت عبور کرنے کی اجازت دینے پر ان کا شکرگزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر بین الاقوامی تعاون کے لیے فعال کرنے کی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرے گا کیونکہ آپ مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

3 hours ago