کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا ہے کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔ انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ ابھی
بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طوبیٰ کو شرعی طور پر طلاق نہیں دی اس لئے وہ دوسری شادی نہیں کر سکتی، ان کا کہنا تھا کہ نہ تو طوبیٰ انور کو طلاق دی اور نہ ہی وہ خلع پر دستخط کرنے عدالت گئے۔ میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…