تحریک عدم اعتماد کی تیاری ہوچکی وقت آنے پر پیش کردیں گے، شہبازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیش لیڈر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری ہوچکی جلد پیش کردیں گے، عوام ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں کہ کب اس کرپٹ اور فاشسٹ حکومت سے جان چھوٹے گی، حکومت گئی تو مہنگائی اور بےروزگاری بھی ختم جائے گی،چھوٹے صوبوں کے مسائل کو مدنظر رکھ کرحل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیش لیڈر محمد شہبازشریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف نے اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،ملک میں معاشی اور سیاسی صورتحال تشویشناک ہے، ہم نے آج کی ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک پر بات کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا اصولی فیصلہ کرچکے ہیں، تیاری کررہے ہیں وقت آنے پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے بلکہ وہاں پر فاصلے بہت زیادہ ہیں، مسائل ہیں، آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے، چھوٹے صوبوں کے مسائل کو مدنظر رکھ کرحل کرنا ہوگا۔ یہی قائد اعظم کا خواب ہے، بڑے بھائی پنجاب کو چھوٹے صوبوں کو آگے بڑھ کر گلے لگانا ہوگا، چھوٹے صوبوں کی حقوق کی پاسداری کرنی ہوگی، حکومت میں نہیں کہ آج ہی تاریخ بتا دوں، پاکستان سمیت ہرملک کو اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہییں، نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، سیاست میں لو اور دو کی بات ہوتی ہے، سیاست میں مشاورت سے معاملات طے ہوتے ہیں۔
اس موقع پر سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا کہ شہبازشریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں مدعو کیا، ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور ہمیشہ پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں بھی شہبازشریف اپوزیشن لیڈر ہیں، ابھی تک تمام فیصلے مشاورت سے کیے گئے ہیں۔ اب تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات ہورہی ہے، اپوزیشن کا عدم اعتماد سے متعلق ہوم ورک مکمل ہوگیا ہے، ہمیں اب اس کو عملی جامہ پہننانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہو گا، تبدیلی کے نام سے چڑ ہوگئی ہے، بلوچستان کا مسئلہ ہمیشہ سے سیاسی تھا، طاقت کے زور پر بلوچستان کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

2 hours ago