شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کی کپتانی کی تعریف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جمعہ کو لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے کے بعد “کپتانی کے شاندار مظاہرہ” کو سراہا۔ جمعے کو ڈیوڈ ویزے کی آخری اوور کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں 6 رنز سے شکست دی۔
فریقین کے درمیان اس ایلیمنیٹر کا میچ ایک حیران کن جنگ تھی کیونکہ دونوں آخری دم تک ہار ماننے کو تیار نہیں تھے، شائقین نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے زیادہ سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک کا مشاہدہ کیا۔ ٹویٹر پر بوم بوم آفریدی نے اپنے دوستوں کے ساتھ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’’آج میں نے پی ایس ایل کی تاریخ کے بہترین میچوں میں سے ایک کا مشاہدہ کیا، لاہور قلندرز کو ایک اچھی جیت پر مبارکباد‘‘۔ آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے دوران شاہین کی کپتانی کو بھی سراہا اور فائنلسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’پورے ٹورنامنٹ میں شاہین کی جانب سے کپتانی کا شاندار مظاہرہ، فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں‘۔

یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کے ٹائٹل کے لیے اتوار کو آمنے سامنے ہوں گے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

2 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

2 hours ago