ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلباء کوان کا حق فوری ملنا چاہیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلباء کو ان کا حق فوری ملنا چاہیے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا 3 سال سے قانون کے طلباء کا امتحان نہ لینا قابل افسوس امر ہے اس سے بڑی ناہلی کی مثال کیا ہوگی؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا 3 سال سے قانون کے طلباء کا امتحان نہ لینا اوران کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا قابل افسوس امر ہے اس سے بڑی ناہلی کی مثال کیا ہوگی؟ ہائیکورٹ نے جو طلبہ کے حق میں فیصلہ دیا اس کی روشنی میں طلباء کو انکا حق فوراً ملنا چاہیے .
اسی طرح گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے .

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں .

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلبا کی فریاد سننے والا کوئی ہے . دوسری جانب بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان نے اے ڈی پی پروگرام کے امتحانات کے لئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا . یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحا نات کے مطابق اے ڈی پی (دو سالہ پروگرام) کے فرسٹ سیمسٹر سیشن 2021-2023 فار آل کالجز ایفلیئٹڈود بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس 6ہزار روپے کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 14مارچ مقرر کی گئی ہے ، ڈبل فیس کےساتھ 11ہزار روپے اور ٹرپل فیس کے ساتھ 16ہزار روپے کے ساتھ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل جمع کرا سکتے ہیں .
مزید معلومات کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات سے رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں