ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلباء کوان کا حق فوری ملنا چاہیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلباء کو ان کا حق فوری ملنا چاہیے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا 3 سال سے قانون کے طلباء کا امتحان نہ لینا قابل افسوس امر ہے اس سے بڑی ناہلی کی مثال کیا ہوگی؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا 3 سال سے قانون کے طلباء کا امتحان نہ لینا اوران کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا قابل افسوس امر ہے اس سے بڑی ناہلی کی مثال کیا ہوگی؟ ہائیکورٹ نے جو طلبہ کے حق میں فیصلہ دیا اس کی روشنی میں طلباء کو انکا حق فوراً ملنا چاہیے۔
اسی طرح گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلبا کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔دوسری جانب بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان نے اے ڈی پی پروگرام کے امتحانات کے لئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحا نات کے مطابق اے ڈی پی (دو سالہ پروگرام) کے فرسٹ سیمسٹر سیشن 2021-2023 فار آل کالجز ایفلیئٹڈود بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس 6ہزار روپے کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 14مارچ مقرر کی گئی ہے ، ڈبل فیس کےساتھ 11ہزار روپے اور ٹرپل فیس کے ساتھ 16ہزار روپے کے ساتھ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات سے رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔

Recent Posts

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی…

10 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران…

17 mins ago

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو…

26 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے کہا…

30 mins ago

خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کرنے والا گرفتار،بڑا انکشاف سامنے آگیا

ملتان (قدرت روزنامہ) دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے قاتل سے متعلق بڑا…

44 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔…

58 mins ago