کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سنیئر قوم پرست اور بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی نماز جنازہ ہفتہ کو انکے آبائی گاں گوٹھ چھلگری میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی اختر لانگو میر صادق عمرانی،بابو آمین عمرانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز خان جمالی،نواب محمد خان شاہوانی،خالد خان لانگو سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور قبائلی رہنماؤں علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی . ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا شمار بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہر فورم پر صوبے کے حق اور مفاد کی بات کی ان کی شہادت سے بلوچستان ایک عظیم سیاسی لیڈر سے محروم ہوگیاہے .
یاد رہے ممتاز بلوچ قوم پرست و بزرگ رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ گزشتہ روز پنجاب میں ایک سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے تھے .
. .