پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟ رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں تقسیم کی جانے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آٹھ کروڑ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو تین کروڑ 20 لاکھ  روپے کی انعامی رقم دی جائے گی .

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے جب کہ 34 میچوں کے مین آف میچ میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے .  اس کے علاوہ امپائر آف ٹورنامنٹ اور بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے ، باؤلر ، فیلڈر اور وکٹ کیپر   آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے . ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ  کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے .

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ اتوار کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا .  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں