پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟ رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں تقسیم کی جانے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آٹھ کروڑ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو تین کروڑ 20 لاکھ  روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے جب کہ 34 میچوں کے مین آف میچ میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔  اس کے علاوہ امپائر آف ٹورنامنٹ اور بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے ، باؤلر ، فیلڈر اور وکٹ کیپر   آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ  کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ اتوار کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

3 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago