پی ڈی ایم والو! خدا کا واسطہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے: اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ لوگ لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں . پی ڈی ایم والو! خدا کا واسطہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے .

قومیں صرف سڑکوں، پلوں سے نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہیں، ہمارے اوپر ایسے حکمران آئے جنہوں نے جائیدادیں بنائیں بیرون ملک خزانے بنائے . اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے اپنی چوری بچانے کے لیے اور کوئی مطالبہ نہیں، پچھلے جلسے میں کہا تھا پی ڈی ایم والوں کو بہت مار پڑے گی، عزت دار انسان کے لیے سب سے بڑی مار ذلت ہوتی ہے . زرداری صاحب سن لو! تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ آرہی ہے .

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اسلام آباد میں 3 بڑے سرکاری ہسپتال بننے جارہے ہیں، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے . ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، ہماری حکومت کے لائے گئے بجٹ کے اڑھائی سال ہوئے ہیں،ہمارے حلقے میں 15 سال سےکوئی کالج نہیں بنا تھا، اب 4 کالجز بننے جا رہے ہیں . صحت کے 4 بنیادی صحت کے مراکز پر کام ہونے جارہا ہے، سابقہ حکمرانوں ںے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا .

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، جو پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے، پیر کو وزیراعظم عوام سے خطاب کریں گے . وزیر اعظم  صرف پاکستانی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں