پی ڈی ایم والو! خدا کا واسطہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے: اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ لوگ لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں۔ پی ڈی ایم والو! خدا کا واسطہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے۔ قومیں صرف سڑکوں، پلوں سے نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہیں، ہمارے اوپر ایسے حکمران آئے جنہوں نے جائیدادیں بنائیں بیرون ملک خزانے بنائے۔اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے اپنی چوری بچانے کے لیے اور کوئی مطالبہ نہیں، پچھلے جلسے میں کہا تھا پی ڈی ایم والوں کو بہت مار پڑے گی، عزت دار انسان کے لیے سب سے بڑی مار ذلت ہوتی ہے۔زرداری صاحب سن لو! تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ آرہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اسلام آباد میں 3 بڑے سرکاری ہسپتال بننے جارہے ہیں، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، ہماری حکومت کے لائے گئے بجٹ کے اڑھائی سال ہوئے ہیں،ہمارے حلقے میں 15 سال سےکوئی کالج نہیں بنا تھا، اب 4 کالجز بننے جا رہے ہیں۔صحت کے 4 بنیادی صحت کے مراکز پر کام ہونے جارہا ہے، سابقہ حکمرانوں ںے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، جو پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے، پیر کو وزیراعظم عوام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم  صرف پاکستانی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

4 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago