ایک دوسرے کی ناک کو ٹکراتے ہیں ۔۔ جانیں عربی سلام کرنے کے بعد ناک سے ناک کیوں ٹکراتے ہیں

(قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ثقافتیں ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت توجہ
حاصل کر لیتی ہیں۔اس خبر میں آپ کو عرب ثقافت کے ایک منفرد اور دلچسپ پہلو کے بارے میں ہی بتائیں گے۔خلیجی ریاستوں میں جب عربی ایک دوسرے سے پہلی بار ملتے ہیں تو ان کا ملنے کا انداز ہی بہت نرالا ہوتا ہے۔ ان کا ملنے کا یہ انداز دیکھنے والوں کو حیران بھی کر دیتا ہے اور پریشان بھی۔عرب ممالک میں جب کبھی ایک عربی دوسرے عربی سے ملتے ہے تو ناک سے ناک ٹکراتا ہے جسے مقامی طور پر ناک کا بوسہ لینا کہتے ہیں۔ اس عمل کو عرب ثقافت میں کافی اہمیت حامل ہے، جبکہ یہ ثقافتی ہونے کے ساتھ ساتھ عرب ریاستوں میں عربوں کو ایک اور طریقے سے منفرد بناتا ہے۔ناک کے بوسے سے پہلے ایک عربی دوسرے سے سب سے پہہلے سلام کرتا ہے اور پھر ہاتھ ملانے کے بعد وہ دوسرے عربی کے چہرے کے قریب آتا ہے اور ناک کا بوسہ لیتا ہے۔ اس عمل کو غیر عربی دیکھ کر حیران ضرور ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس عمل کو ہم جنس پرستی سے بھی تشبیہہ دیتے ہیں مگر عربی اس عمل کو ثقافت کا حصہ قرار دیتے ہیں۔عرب مردوں میں یہ ثقافت آج بھی زندہ ہے، دراصل اس ثقافت کا مقصد دوستوں کی دوستی کو گہرا ہونا، رشتہ مضبوط ہونا ہوتا ہے۔ اس عمل سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی رنجش نہیں ہے اور ایک دوسرے کو عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جس طرح آج کے دور میں ہاتھ ملانے، ہاتھ چومنے یا گال سے گال ملایا جاتا ہے اسی طرح عربی بھی اس ثقافت کو اسی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ عمل دو دوستوں کو بھائی بنا دیتا ہے۔جبکہ یہ صرف عرب ثقافت میں ہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ میں بھی اپنایا جاتا ہے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

3 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago