لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی مفاد پرست عناصر کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی‘ شفقت محمود

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیروصدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقوق سندھ مارچ میں عوام کی بھرپور دلچسپی اس بات کی مظہر ہے کہ سندہ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے مکمل طور پر بیزار ہو چکے ہیں،عوام یہ جان چکے ہیں کہ سندہ کی پسماندگی کی اصل وجہ وہاں عرصہ دراز سے قابض سندھ حکومت ہے جو دراصل اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اقتدار پر قابض ہے اور سندھ کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے میں مگن ہے۔
ان خیالات کا اظہارا نہوںنے صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی عوام کو کرپشن کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج سندھ میں ڈاکو راج ہے اور عوام بیروزگاری ، اقربا ء پروری، کرپشن اور غنڈہ گردی کا شکار ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،نوجوانوں کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا کیونکہ ان تلوں میں تیل نہیں کیونکہ ملک کے وسائل لوٹنے والے لانگ مارچ نہیں کرسکتے اور اس بار بھی لانگ مارچ صرف کاغذوں میں ہو گا۔اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی مفاد پرست عناصر کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ جس طرح پچھلے الیکشن میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اسی طرح آئندہ الیکشن میں بھی عوام پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔
انہوں نے کاہ کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے ،ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،عوام اب ان مسترد شدہ سیاست دانوں کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایسی ہمہ گیر شخصیت ہیں جنہیں نا صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نہایت عزت و احترام حاصل ہے۔اس کا واضح ثبوت وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ روس ہے جس میں انہیںروس کی حکومت کی جانب سے بھرپور پروٹوکول دیا گیا اور آج عالمی امن کے قیام اور دیگر عالمی مسائل پر ان کے ویژن کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان اپنے سیاسی پتے شو کریں گے تو کرپٹ ٹولے کا حشر پوری قوم دیکھے گی۔سندھ کی کرپٹ حکومت کیا عدم اعتماد لائے گی یہ تو کراچی سے کچرا اٹھانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے ۔قوم دیکھے گی کہ عدم اعتماد کے غبارے میں ہوا بھرنے والا کرپٹ ٹولہ خود ہی اس غبارے کو پنکچر کرے گا۔

Recent Posts

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی…

13 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران…

21 mins ago

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو…

30 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے کہا…

34 mins ago

خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کرنے والا گرفتار،بڑا انکشاف سامنے آگیا

ملتان (قدرت روزنامہ) دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے قاتل سے متعلق بڑا…

47 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔…

1 hour ago