کرا چی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبی انور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ان کی شادی ختم ہو چکی ہے ۔عامر لیاقت نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی سیدہ طوبی انور سے شادی ختم نہیں ہوئی۔طوبی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے بطور پاکستانی شہری اپنے آئینی حقوق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ طلاق معزز عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، میڈیا پر جو کچھ دعویٰ کیا جارہا ہے وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور قانون کی عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
سیدہ طوبی انور نے مزید کہا کہ میں اسلامی سکالرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔اسلام خواتین کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے اگر شادی اب کام نہیں کر رہی،خراب شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے گناہ نہیں۔
قبل ازیں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سابق اور دوسری اہلیہ طوبی کو شرعی طور پر طلاق نہیں دی تھی اس لئے وہ دوسری شادی نہیں کر سکتی۔
انہوں نے یہ بات ‘ ایف ایچ ایم میگزین” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نہ تو طوبیٰ انور کو طلاق دی اور نہ وہ خلع پر دستخط کرنے عدالت گئے۔عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے یکطرفہ طور پر عدالتوں سے آئین پاکستان کے مطابق خلع لی مگر وہ شرعی خلع نہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام کے مطابق خلع کے لئے بھی شوہر کا رضامند ہونا لازمی ہوتا ہے اسی لیے طوبیٰ انور کی شرعی خلع نہیں ہوئی۔ عامر لیاقت نے کہا کہ اگر طوبیٰ انور نے دوسری شادی کی تو وہ ناجائز تصور ہوگی، وہ گناہ اور زنا ہو جائے گا۔
صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف…
ماہرین کو شبہ ہے کہ بے تحاشا غیرقانونی شکار کی وجہ سے پنجاب اڑیال کی…
فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں، روزانہ 2 کروڑ افراد کوشش کرتے ہیں،…
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور…
وکیل نے استثنا کی درخواست دائر کردی، دوران سماعت بریت کی درخواست پر دلائل مکمل…
قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی اسلام آباد(قدرت…