پی ایس ایل7 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے حصے میں بھی 3کروڑ سے زائد کی رقم آئے گی ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی

لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 کروڑ روپے جبکہ ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو 8،8 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

4 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

4 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

4 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

4 hours ago