آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا ، علاوہ ازیں اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ۔
ادھرپاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے معاملے پر وفاق اورپنجاب نے مشترکہ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کرنے اور پُرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، کمیٹی میں وفاقی وزرارت داخلہ، صوبائی وزارت داخلہ کے حکام شامل ہوں گے جب کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے بارے میں گورننس گائیڈلائنز جاری کر دیں ۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے روٹ، راستوں میں پڑاو کے مقامات پر سکیورٹی سخت ہو گی، امن وامان کے قیام کے لئے ضروری اقدامات انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی اور پرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی ، پنجاب حکومت کو لانگ مارچ کی متوقع تعداد کے بارے میں رپورٹس پیش کر دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ چھ سے دس ہزار کے قریب افراد لانگ مارچ میں شامل ہوسکتےہیں ، ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو سیاسی طورپر پرامن انداز سے ہینڈل کیاجائے گا، پرامن لانگ مارچ کے حوالےسے کسی قسم کا انتظامی ہتھکنڈا استمعال نہیں کیاجائے گا۔

Recent Posts

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ…

3 mins ago

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

5 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

5 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

6 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

6 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

6 hours ago