اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرانا بڑی کامیابی تھی، پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں موثر جواب دیا، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں، قوم کا عزم اورمسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری مشکل میں کامیابی کی کلید ہے، جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…