سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی کے کروڑوں کے اثاثے ،300 تولہ سے زائد سونا، نیب کی رپورٹ میں اہم انکشافات

کرای (قدرت روزنامہ)کراچی کی احتساب عدالت میں سندھ کے سرکاری ادارے میں مختیار کار بھرتی ہونے والے سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی کی درخواست ضمانت پر نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں ۔ قومی احتساب بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم رفیق قریشی 1996میں مختیارکار بھرتی ہوا تھا، ملزم اس دوران اہم سرکاری عہدوں پرتعینات رہا۔رپورٹ کے مطابق رفیق قریشی ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف، ڈی سی بدین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رہا، اسی دوران ملزم نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے، ملزم نے خیابان غالب میں 80

ملین روپے کی پراپرٹی خریدی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی تمام جائیداد ملا کر بھی اتنی رقم نہیں بنتی ہے، ملزم کے پاس ساڑھے 300 سے زائد تولہ سونا ہے جس پر اس کا کہنا ہے کہ اس کی ساس نے یہ سونا بطور تحفہ دیا ہے۔نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم کے پاس کلفٹن بلاک ٹو میں ایک فلیٹ ہے، ملزم نے فیز 8 میں بھی ایک پلاٹ خرید رکھا ہے جبکہ ملزم کے پاس32 ملین روپے نقد رقم بھی موجود ہے۔قومی احتساب بیورو نے پیش کی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملزم کی جائیداد آمدن سے کہیں زیادہ ہے لہذا اس کی ضمانت مسترد کی جائے تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 8اپریل تک توسیع کردی۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

6 hours ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

6 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

6 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

6 hours ago