سرکاری سکولوں کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

(قدرت روزنامہ)سرکاری سکولوں میں داخل طلباء کی نادرا ویری فیکیشن التواء کا شکار، لاہور میں زیر تعلیم دو لاکھ سے زائد طلباء جبکہ دو ہزار سے زائد اساتذہ کی ویری فیکیشن پراسیس مکمل نہ ہوسکا . تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں داخل شدہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد طلباء کی نادرا سے ویری فیکیشن نہ ہو سکی،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کی نادرا سے تصدیق کی پالیسی نافذ کر رکھی ہے، نادرا ب فارم کے ذریعے سے طلباء کی ویری فیکیشن کر رہا ہے .

لاہور کے سکولوں میں تعینات 2365 اساتذہ کی بھی نادرا سے تصدیق نہ ہوسکی، نادرا کو کوائف فراہم کرنے کے باوجود طلباء اور اساتذہ کی ویری فیکیشن کا پراسیس مکمل نہیں ہوسکا . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  ب فارم نہ ہونے پر سکولوں سے 40 ہزار سے زائد طلبہ کو  نکال دیا گیا تھا، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے 40 ہزار سے زائد طلباء کے نام خارج کرا دیئے ہیں، ذرائع کےمطابق  پیف کے پارٹنر سکولوں سےپہلی تاپانچویں جماعت تک کے طلبہ کوسکولوں سےنکال دیا گیا . پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے سکولوں کے سربراہان کے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا گیا کہ جب تک (ب)فارم نہیں بنےگا طلبہ  کی فیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہوں گی اوران طلبہ کےناموں کو فزیکل ویری فکیشن کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں